شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (پاک ٹوڈے): شامی صدر احمد الشرع سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اعلیٰ سطح کی ملاقات کریں گے۔

شامی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔ کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے شامی وفد کا استقبال کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات سمیت خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

Related posts

گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس

نوشہرہ میں صوبائی حکومت کے لانگ مارچ کے خلاف احتجاج، شوبرہ چوک بند

کشمیر: ریڑھ سے حویلی جانے والی مرکزی شاہراہ رات سے بند، فائرنگ کی اطلاعات