پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت صوبے کی سکیورٹی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ حکام کی جانب سے گورنر کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے جاری احتجاجی سرگرمیوں اور لانگ مارچ کے تناظر میں کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا۔