کوئٹہ (پاک ٹوڈے): پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات اور اندھیرا ہونے کے باعث سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس 6 گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی، تاہم سکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث ٹرین کو کوئٹہ روانہ نہیں کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کو سبی سے کوئٹہ تک کا کرایہ واپس کردیا گیا ہے، جبکہ جمعرات کو پشاور جانے والے مسافروں کو اضافی بوگیوں کے ذریعے سبی پہنچایا جائے گا، جہاں سے انہیں پشاور روانہ کیا جائے گا۔