سوات (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 154 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔