فشری مارکیٹ میں اسٹال کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی

کراچی ( پاک ٹو ڈے): کراچی کے علاقے ڈاکس میں واقع فشری مارکیٹ میں اسٹال لگانے کے دیرینہ تنازع پر دو گروہوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

​پولیس حکام کے مطابق حادثہ مچھلی کا اسٹال قائم کرنے کے معاملے پر پیش آیا، جہاں گزشتہ چند روز سے فریقین کے درمیان کشیدگی چلی آ رہی تھی۔ آج ایک بار پھر تلخ کلامی کے بعد معملہ ہاتھ سے نکل گیا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔

​فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ زیب الحسن موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 40 سالہ گلزار، 35 سالہ خورشید، 45 سالہ امان اللہ، 47 سالہ نوشیروان اور 40 سالہ سہیل خان گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں اور مقتول کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور فارنسک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے واقعہ کی تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے تاکہ ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری ممکن بنائی جا سکے۔

Related posts

تربت: خیر آباد کے قریب اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی

8 ماہ کے دوران ہزاروں شکایات کا ازالہ، عوامی اطمینان ہی اصل وژن

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان