سنٹرل کرم (پاک ٹوڈے): پاڑہ چمکنی کے علاقے گنڈاؤ ڈنڈریا میں مبینہ مارٹر گولہ باری کے نتیجے میں 22 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں مشتبہ ٹھکانوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی بھی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ہلاکت مبینہ مارٹر گولہ لگنے سے ہوئی، تاہم واقعے سے متعلق سرکاری موقف تاحال سامنے نہیں آیا۔