کرم (پاک ٹوڈے): سنٹرل کرم کے علاقے ورمیگی گاؤں میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے حملے میں 3 اہلکار مارے گئے اور 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ 11 ستمبر 2026 کو حدود تھانہ چنارک، سنٹرل کرم میں پیش آیا، جہاں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی بلاک پارٹی کو کواڈ کاپٹر کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ٹل ایس او جی کے 3 اہلکار مارے گئے، جن میں نائب صوبیدار ابرار، سپاہی رشید اور سپاہی اسد شامل ہیں۔
حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے، جن میں نائب صوبیدار ارشد، نائیک سلیمان اور ایک دیگر اہلکار شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں فورسز اور خوارج کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ سنائپر فائر کی بھی اطلاعات ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف سامنے آنا باقی ہے۔