سرحد یونیورسٹی میں فوجی افسر اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی، فائرنگ پر مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سرحد یونیورسٹی میں ایک فوجی افسر اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ایک خاتون کی شکایت پر مذکورہ افسر تعلیمی ادارے پہنچے، جہاں کسی طالب علم سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے بعد افسر نے اپنا پسٹل نکال کر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے کے بعد یونیورسٹی میں شدید کشیدگی پھیل گئی اور طلبہ نے شدید احتجاج کرنا شروع کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق، پاک فوج کے اندرونی ڈسپلن اور قوانین کے تحت بھی اس افسر کے خلاف سخت عسکری انکوائری اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ: اسلام آباد میں 20 کلو تھیلا 3,133 روپے سے تجاوز کر گیا

جانی خیل میں فوج کی جانب سے فائر کئے گئے مارٹر گولے رہائشی مکانات پر گرنے سے متعدد افراد زخمی

گوادر: رکنِ اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج