سابق پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

دبئی (پاک ٹوڈے): پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) میں شامل ہو گئے ہیں۔ ڈرافٹ کے دوران قندھار واریئرز نے انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں اپنی پہلی پک کے طور پر منتخب کیا۔

محمد عامر اس لیگ میں برطانوی کھلاڑی کی حیثیت سے حصہ لیں گے۔ انہوں نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر لیگ کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔

افغانستان پریمیئر لیگ کا ڈرافٹ دبئی میں جاری ہے، جس میں پاکستان کے کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی رجسٹریشن کروائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستانی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم برطانوی شہریت رکھنے کے باعث محمد عامر کو پی سی بی سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں تھی۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر کو وزیراعلیٰ کے انتظامی اختیارات مل گئے، وفاقی کابینہ کی منظوری

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات روکنے کا حکم، پنجاب میں پہلا مرحلہ 7 فروری کو ہوگا

لاہور میں 3 سالہ بچی کا جنسی استحصال، قریبی رشتے دار گرفتار