اسلام آباد (پاک ٹوڈے): کرک کے سینئر سیاستدان اور سابق صوبائی وزیر خزانہ نوابزادہ محسن علی خان انتقال کر گئے۔ ان کے بیٹے شہریار خٹک کے مطابق وہ دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے۔
مرحوم کا شمار کرک کے اہم اور سینئر سیاسی رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ ان کی نماز جنازہ آج سہ پہر 3 بجے اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین، گلی نمبر 33، مکان نمبر 208 میں ادا کی جائے گی۔
نوابزادہ محسن علی خان کے انتقال پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کی وفات سے کرک ایک اہم سیاسی شخصیت سے محروم ہوگیا۔