ریاض کا کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ 17 اکتوبر تک بند رکھنے کا نوٹم جاری

ریاض (پاک ٹوڈے): سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بندش میں مزید پانچ روز کی توسیع کردی گئی ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ 17 اکتوبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔ اس حوالے سے نوٹم جاری کردیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاض ایئرپورٹ 10 اکتوبر کی شام سے بند ہے، جس کے باعث روزانہ تقریباً 750 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق تین روز کے دوران ریاض سے آنے اور جانے والی تقریباً 2 ہزار پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔

ایئرپورٹ کی بندش کے باعث سعودی عرب کے دیگر بڑے ہوائی اڈوں، خصوصاً جدہ، مدینہ اور دمام، پر پروازوں کی آمد و روانگی کا دباؤ بڑھ گیا ہے، جبکہ متعدد پروازوں میں تاخیر بھی دیکھی جا رہی ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ایئرپورٹ کی تنصیبات اور آپریشنل تیاریوں سے متعلق ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ