آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پونچھ (پاک ٹوڈے): آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے ہجیرہ کے گاؤں مہنڈلہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چار نوجوان جان سے گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان چشمے کے پائپ کی مرمت کر رہے تھے کہ اس دوران دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جان سے جانے والے نوجوانوں کی شناخت سردار فیضان صغیر، سردار اشتیاق، عاصم رفیق اور وقاص شریف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں کا تعلق دولی برادری سے تھا اور ان کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکا بھارتی فوج کی جانب سے بچھائی گئی اینٹی پرسنل بارودی سرنگ سے ہوا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بارودی سرنگ بھارتی زیرِ انتظام علاقے سے بہہ کر آزاد کشمیر کی حدود میں آ گئی تھی۔ تاہم، اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ

کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر پولیس گاڑی پر فائرنگ، اہلکار نعمان مارا گیا، چار افراد زخمی