رونالڈو اور جارجینا 10 سالہ رفاقت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

 

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): دنیا کے نامور پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ شریک حیات جارجینا روڈریگز نے باضابطہ طور پر شادی کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 11 اگست کو دونوں شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک مشترکہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کیا۔ وائرل ہونے والی تصویر میں دونوں کو شادی کی انگوٹھیاں پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز گزشتہ 10 سالوں سے ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے پانچ بچے ہیں۔ طویل عرصے سے ایک ساتھ رہنے کے بعد دونوں کی بالآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خبر نے دنیا بھر میں موجود ان کے کروڑوں مداحوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے

Related posts

فیفا صدر جیانی انفانٹینو کو بچانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے۔