راولپنڈی میں کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع، جڑواں شہروں میں ٹریفک بحال کرنے کی کوشش

راولپنڈی (پاک ٹوڈے): اسلام آباد میں سڑکوں سے کنٹینرز ہٹانے کے بعد راولپنڈی میں بھی رکاوٹیں ختم کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جس کا مقصد جڑواں شہروں میں ٹریفک کی روانی بحال کرنا ہے۔

اسلام آباد جانے والے ٹی چوک راوت روٹ سے کنٹینرز ہٹا دیے گئے ہیں، جبکہ فیض آباد انٹرچینج پر بھی کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

جڑواں شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ سڑکوں پر آمدورفت معمول پر لائی جا سکے۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ