کوئٹہ (پاک ٹوڈے): کوئٹہ کے جائنٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار نعمان مارا گیا جبکہ ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مارے جانے والے اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔