راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس سے وکیل کی لاش برآمد، پولیس تفتیش جاری

راولپنڈی (پاک ٹو ڈے): جوڈیشل کمپلیکس لائرز کلب کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ایک وکیل کی پراسرار لاش برآمد ہوئی ہے۔

 

متوفی کی شناخت ایڈووکیٹ ثنا اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی گزشتہ رات سے ہی پارکنگ میں موجود تھی۔ موقع پر موجود شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ متوفی کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی جبکہ کپڑوں پر خون کے دھبے بھی پائے گئے ہیں۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ کو تحویل میں لے لیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی و پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

​پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور موت کی حتمی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گا۔

Related posts

تربت: خیر آباد کے قریب اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی

8 ماہ کے دوران ہزاروں شکایات کا ازالہ، عوامی اطمینان ہی اصل وژن

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان