سرائے نورنگ: گنڈی جابو خیل میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

سرائے نورنگ (پاک ٹوڈے): تحصیل سرائے نورنگ کے علاقے گنڈی جابو خیل میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

​تفصیلات کے مطابق، گنڈی خانخیل شکردرہ کا رہائشی نوجوان عارف اللہ محنت مزدوری کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عارف اللہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد کامیابی سے فرار ہو گئے۔

​واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related posts

تربت: خیر آباد کے قریب اسسٹنٹ کمشنر تمپ کی سرکاری گاڑی چھین لی گئی

8 ماہ کے دوران ہزاروں شکایات کا ازالہ، عوامی اطمینان ہی اصل وژن

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان