11
راولپنڈی (پاک ٹوڈے): راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں منشیات کے مقدمے میں بند ایک حوالاتی قیدی بیماری کے باعث ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق 40 سالہ اویس احمد تھانہ جاتلی کے منشیات سے متعلق ایک مقدمے میں اڈیالہ جیل میں اسیر تھا۔ گزشتہ روز اچانک طبیعت بگڑنے پر اسے فوری طبی امداد کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال روانہ کیا گیا، تاہم وہ راستے میں ہی جاں بحق ہو گیا۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش کو ضروری قانونی اور ضابطے کی کارروائی کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات اور تحریری کارروائی جاری ہے۔
