دیر (پاک ٹوڈے): میدان کے علاقے کمرکوٹکے میں نامعلوم مسلح افراد نے چلتی کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 2 بھائی سلیم خان اور ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان مبینہ طور پر گاڑی میں موجود کروڑوں روپے لے کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں تشویش پھیل گئی اور مقامی افراد نے احتجاج شروع کردیا۔
مظاہرین نے احتجاجاً مین شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔ انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد احتجاج ختم کرکے شاہراہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔