دوکی: ندی کے پل پر خوفناک آئی ای ڈی دھماکہ، 3 سگے بھائی جاں بحق، 1 شدید زخمی

دوکی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع دوکی کی تحصیل لونی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین سگے بھائی جاں بحق اور ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی شہری سلطان کے تین بیٹے، رحمت اللہ، دورانی اور نعمت اللہ، اپنی گاڑی میں معمول کے مطابق زراعت اور زمینداری کے کاموں کے سلسلے میں جا رہے تھے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی لونی کے گاؤں بختیار خان کے قریب ایک پل سے گزر رہی تھی، وہاں پہلے سے نصب آئی ای ڈی (IED) زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ گاڑی میں سوار ایک اور شخص عتیق اللہ ولد مولوی نیک محمد شدید زخمی ہو گیا۔

ایس پی دوکی منصور احمد بزدار کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشوں و زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related posts

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی قرارداد منظور کر لی

190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

ضلع خیبر: باڑہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ، سی سی پی او پشاور خود انتظامات کی نگرانی کرنے لگے