دونوں ممالک کا چھوٹے اور درمیانے درجے کی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق

ترمذ (پاک ٹوڈے): چھوٹے اور درمیانے درجے کی تجارت کو تقویت دینے اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے مقصد سے افغانستان-ازبکستان اقتصادی فورم کا تیسرا اجلاس ازبکستان کے سرحدی شہر ترمذ میں منعقد ہوا۔

اس اجلاس میں بلخ اور سرخان دریا کے اعلیٰ سرکاری حکام، تاجروں اور سرمایہ کاروں نے شرکت کی۔ بلخ کے ڈائریکٹر اقتصادیات سردار محمد حیدر کے مطابق، اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع، اقتصادی تعلقات کی وسعت اور کیچیک و اورتہ (چھوٹے اور درمیانے) کاروبار کی معاونت کے ذرائع پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ اقتصادی فورم ایک ایسے وقت میں منعقد ہوا ہے جب حالیہ سالوں میں افغانستان اور ازبکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے 6 مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت 961 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

Related posts

پاکستان سے افغانستان کی حالیہ ترقی برداشت نہیں ہو رہی، افغان نائب وزیر

کابل میں امام ابوحنیفہؒ نمائش کا آغاز، ملکی و عالمی کاروباری اداروں کی بڑی شرکت

کابل میں یوناما کے دفتر پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام، 4 افراد گرفتار