دنیا میں تنازعات اور طاقت کا عدم توازن بڑھ رہا ہے، انتونیو گوتریس

نیویارک (پاک ٹوڈے): اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات، عدم مساوات، موسمیاتی بحران اور مصنوعی ذہانت کے پھیلاؤ نے عالمی نظام کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، نئی ریاستیں معاشی، سیاسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اثر و رسوخ حاصل کر رہی ہیں جبکہ بڑی کمپنیوں اور افراد کے ہاتھوں بھی طاقت منتقل ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت انسانوں سے مشینوں کی جانب طاقت کی منتقلی کی ایک اور بڑی مثال ہے، جبکہ موجودہ عالمی ادارے اب بھی ایسے دور کی طاقت اور مفادات کی نمائندگی کر رہے ہیں جو گزر چکا ہے۔ ان کے مطابق عالمی نظام میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ، عدم مساوات، موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت کو دنیا کے مستقبل کے لیے چار بڑے امتحانات قرار دیا۔

غزہ کے معاملے پر انتونیو گوتریس نے عالمی عدالت انصاف کے احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری دو ریاستی حل کو مزید مشکل بنا رہی ہے۔

انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کو اقوام متحدہ کے منشور کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل میں مستقل افریقی نمائندگی نہ ہونے کو بھی ناانصافی قرار دیا اور اصلاحات کا مطالبہ کیا۔

 

Related posts

ٹرمپ کا ایران کو ایٹمی ہتھیاروں سے روکنے کا عزم، کیوبا پر بھی فوجی طاقت کا اشارہ

دنیا کو ایرانی عوام اور خطے کے خلاف جرائم سے آگاہ کروں گا، مسعود پزشکیان

امریکا میں کھدائی کے دوران اہم فائبر آپٹک کیبل کٹ گئی؛ فضائی نظام مفلوج، 10 ہزار سے زائد پروازیں متاثر