دالبندین میں مارے گئے بی ایل اے رکن کا گھر بھی مسمار کر دیا گیا۔

دالبندین (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (BLA) کے ہلاک رکن نور احمد نوتیزئی کا گھر مسمار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نور احمد نوتیزئی کالعدم بی ایل اے کا فعال رکن تھا اور 31 اگست کو سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست کے خلاف تخریب کاری اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں اور قانونی عمل جاری ہے۔

Related posts

پی ٹی آئی قیادت کی لانگ مارچ اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجویز، محمود اچکزئی کا انکار

پی ٹی آئی دھرنوں سے بھاگ گئی، ہمت ہے تو لانگ مارچ کرے، عطا تارڑ

پی ٹی آئی لانگ مارچ، پنجاب نے وفاق کو 19 ہزار کے بجائے ساڑھے 12 ہزار اہلکار دینے کی منظوری دے دی