دادو (پاک ٹوڈے): سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو دادو کی عدالت سے ایک مقدمے میں بری ہونے کے باوجود دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
علی وزیر کو دادو کے بی سیکشن تھانے میں درج مقدمہ (ایف آئی آر نمبر 40/2026) میں ایڈیشنل سیشن جج سید احسان علی شاہ نے بری کیا تھا۔ سماعت کے دوران سینئر قانون دان امداد حیدر سولنگی کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے استغاثہ کے مقدمے کو بے بنیاد قرار دیا۔
تاہم، ایک اور مقدمے میں گرفتاری کے باعث علی وزیر کی رہائی ممکن نہ ہو سکی اور انہیں جیل منتقل کر دیا گیا۔