امریکی انتظامیہ نے 3 لاکھ سے زائد ویزے منسوخ کر دیے، کارروائیوں میں تیزی

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جنوری 2025 سے اب تک 3 لاکھ سے زائد امریکی ویزے منسوخ کیے ہیں، جبکہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران اس عمل میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے 20 اکتوبر 2026 کو بتایا کہ موجودہ انتظامیہ نے کسی بھی سابقہ انتظامیہ کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے ویزے منسوخ کیے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق ویزوں کی منسوخی کی وجوہات میں جرائم، امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی، دھوکا دہی اور امریکی عوامی یا قومی سلامتی کے لیے خطرات شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویزے پر امریکہ میں مقیم ایسے غیر ملکی شہریوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے جو قانون توڑتے ہیں، فراڈ میں ملوث ہوتے ہیں یا ملکی سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اگست 2026 میں امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا تھا کہ جنوری 2025 سے اس وقت تک ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کیے جا چکے تھے، جبکہ اب یہ تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکام نے کارروائیوں میں اضافے کو امیگریشن قوانین کے سخت نفاذ اور ملک کی سرحدوں کے تحفظ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا ہے۔

Related posts

سہیل آفریدی کی مبینہ غیر قانونی حراست، پشاور ہائیکورٹ کا حکام سے رپورٹ طلب کرنے کا حکم

ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی قرار، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

بنوں: ڈومیل میں امن کمیٹی کی کارروائی، مشتبہ ٹھکانے تباہ