ایران ایئر کی تہران، کابل اور مشہد کے درمیان پروازیں 23 اکتوبر سے بحال کرنے کا اعلان

کابل (پاک ٹوڈے): ایرانی میڈیا نے ایران ایئر کے چیف ایگزیکٹو طاہر عبدالحی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ کمپنی کی تہران، کابل اور مشہد کے درمیان پروازیں جمعہ، 23 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق طاہر عبدالحی نے ایئرلائنز کو درپیش اہم مالی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ، ملازمین کی تنخواہوں اور ہوائی اڈوں پر خدمات کے اخراجات بڑھنے سے فضائی کمپنیوں پر مالی دباؤ بڑھ رہا ہے۔

ایران ایئر کے سربراہ کے مطابق پابندیوں اور بینک اکاؤنٹس بند ہونے کے باعث کمپنی بیرونِ ملک ایئرلائنز سے تقریباً 30 ملین ڈالر (3 کروڑ ڈالر) کی واجب الادا رقم وصول نہیں کر پا رہی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ مالی مسائل ایران ایئر کی کاروباری سرگرمیوں کو متاثر کر رہے ہیں، تاہم کمپنی نے تہران، کابل اور مشہد کے درمیان پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Related posts

ڈاؤ یونیورسٹی کے 27 ملازمین کی ڈگریاں جعلی قرار، تنخواہیں واپس لینے کا حکم

بنوں: ڈومیل میں امن کمیٹی کی کارروائی، مشتبہ ٹھکانے تباہ

بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع