خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر مارا گیا۔

خیبر (پاک ٹوڈے): خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، جس کے دوران ایک اہم کمانڈر مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مارے جانے والے کمانڈر کی شناخت عب گل عرف خالد عمر ولد رحمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد عمر چند ماہ قبل حیات آباد ٹول پلازہ پر پیش آنے والے چیک پوسٹ حملے میں مبینہ طور پر ملوث تھا۔ وہ پشاور، باڑہ اور تیراہ میدان میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے متعدد حملوں میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ شدت پسند کا تعلق شلوبر باڑہ سے تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاخیل میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی تاحال جاری ہے، جبکہ آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Related posts

بارڈر پوسٹ 250 کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پک اپ پر فائرنگ، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل برآمد

فلیجی تھانے کی حدود میں گولہ اور شیخ برادری کے درمیان معمولی تنازع پر فائرنگ

مَشکیل: لیتھیم نکالنے والی کمپنی کے مرکز پر مسلح افراد کا حملہ، مشینری نذرِ آتش