خیبر (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے اکاخیل کے ملاوڑ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔