خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پی ٹی آئی کے 8 رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں، پولیس

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 8 اہم رہنما پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تحویل میں موجود رہنماؤں میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔

پولیس کی جانب سے ان رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی وجوہات اور دیگر زیرِ تحویل رہنماؤں کی تفصیلات سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آئیں۔

Related posts

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد 15 ارکانِ اسمبلی اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

آزاد کشمیر: ہجیرہ میں بارودی سرنگ کا دھماکا، چار نوجوان جان سے گئے

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کابینہ کی گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مذمت، گرفتار قیادت کی رہائی کا مطالبہ