خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر شب خون ہے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کو جمہوریت پر شب خون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کے دوران بعض امور پر اتفاق کے بعد اپنا مؤقف تبدیل کر لیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی، جبکہ پی ٹی آئی کا مؤقف تھا کہ پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے۔

ان کے مطابق انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں تجویز دی کہ اگر لانگ مارچ ختم کرنے پر اصولی اتفاق ہے تو پی ٹی آئی کا مطالبہ تسلیم کر لیا جائے۔ تاہم، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بعد میں انہیں آگاہ کیا گیا کہ کابینہ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز زیرِ غور ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ان کی جماعت عوام سے رابطہ کرے گی اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپنا کردار ادا کرے گی۔

 

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پاک فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، امن و امان اولین ترجیح

اسد قیصر کا وفاقی حکومت کی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کا مطالبہ، امن کے نام پر بدامنی کیوں؟