اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے وفاقی حکومت کے نمائندوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی امن، سلامتی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جب کوئی پالیسی مسلسل ناکام ہو اور امن قائم کرنے کے بجائے بدامنی میں اضافے کا سبب بنے تو اس پر نظرِ ثانی ناگزیر ہو جاتی ہے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ دہائیوں سے جاری پالیسیوں کے باوجود خیبرپختونخوا میں امن کیوں قائم نہیں ہو سکا اور کیا موجودہ حکمتِ عملی مطلوبہ نتائج دے رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام گزشتہ 40 سال سے افغان جنگ، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور فوجی آپریشنز کی بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں۔