خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل، گورنر فیصل کریم کنڈی خیبر ٹیچنگ ہسپتال پہنچ گئے

پشاور (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں کی ہڑتال چوتھے ہفتے میں داخل ہوگئی ہے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہاؤس جاب آفیسرز اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے احتجاج سے اظہار یکجہتی کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی کی درخواست پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے صرف ڈی آئی خان میں جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ صوبے کے دیگر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت