حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، تحریری معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہونے لگا

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان تحریری معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جا رہا ہے، جس پر اتفاق کی صورت میں فریقین دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مذاکرات میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور اپوزیشن کے وفود شریک ہیں۔ مذاکرات کے دوران لانگ مارچ، سوشل میڈیا بیانات اور دونوں جانب اعتماد کی بحالی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ملتوی کرنے اور خصوصی کمیٹیوں کے ذریعے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ دونوں فریق اپنی اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

Related posts

اختیار ولی اور وفاقی وزراء پر شفیع جان کی سخت تنقید، 4 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان

نصیر آباد میں مسلح افراد کی ٹریلر اور باؤزر گاڑی پر فائرنگ، دونوں گاڑیاں نذرِ آتش

سیاسی لوگوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہتھیار اٹھانے والوں سے بات نہیں ہو سکتی، سرفراز بگٹی