سیاسی لوگوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہتھیار اٹھانے والوں سے بات نہیں ہو سکتی، سرفراز بگٹی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کے حل کیلئے سیاسی عمل ہمیشہ موجود رہتا ہے اور صوبائی حکومت جمہوری و سیاسی قوتوں سے ہر وقت مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کا خون بہانے اور ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والے عناصر سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرتشدد کارروائیوں کا جواب قانون اور ریاستی طاقت کے ذریعے دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یکطرفہ بیانیے اور مفروضوں کی بنیاد پر بلوچستان کے زمینی حقائق اور پیچیدہ مسائل کو سمجھنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق پائیدار امن کیلئے حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرنا اور درست حقائق کا ادراک ضروری ہے۔

Related posts

اختیار ولی اور وفاقی وزراء پر شفیع جان کی سخت تنقید، 4 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان

نصیر آباد میں مسلح افراد کی ٹریلر اور باؤزر گاڑی پر فائرنگ، دونوں گاڑیاں نذرِ آتش

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، تحریری معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہونے لگا