نصیر آباد میں مسلح افراد کی ٹریلر اور باؤزر گاڑی پر فائرنگ، دونوں گاڑیاں نذرِ آتش

نصیر آباد (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے شاہراہ پر ایک مال بردار ٹریلر اور باؤزر گاڑی کو روک کر فائرنگ کی اور بعد ازاں دونوں گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے شاہراہ پر سفر کرنے والی گاڑیوں کو زبردستی روکا اور فائرنگ کے بعد انہیں نذرِ آتش کرکے موقع سے فرار ہوگئے۔ آگ لگنے کے باعث دونوں گاڑیاں بری طرح جل گئیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے۔

Related posts

اختیار ولی اور وفاقی وزراء پر شفیع جان کی سخت تنقید، 4 اکتوبر سے لانگ مارچ کا اعلان

حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات میں بڑی پیش رفت، تحریری معاہدے کا ڈرافٹ تیار ہونے لگا

سیاسی لوگوں سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہتھیار اٹھانے والوں سے بات نہیں ہو سکتی، سرفراز بگٹی