حوثیوں کی پاکستان اور ترکی کو یمن جنگ میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ

صنعا (پاک ٹوڈے): یمن کے حوثیوں نے پاکستان اور ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ یمن کے عوام کے خلاف جاری مبینہ کارروائیوں میں شریک ہونے سے گریز کریں۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی عہدیدار نصرالدین عامر نے کہا ہے کہ اگر پاکستان یا ترکی کی جانب سے یمن کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی تو حوثی اس جنگ میں براہِ راست شامل ہونے سے گریز نہیں کریں گے۔

حوثی عہدیدار نے پاکستان اور ترکی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کے خلاف جاری کارروائیوں میں شرکت کسی کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے مشرقی علاقوں سے مغربی ساحل تک جانے والی اہم آئل پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔ یہ اقدام سعودی تیل کی پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

تقریباً 1200 کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن سعودی عرب کے مشرقی علاقوں سے تیل کو مغربی ساحل تک منتقل کرنے کے لیے اہم راستہ سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے باعث مذکورہ پائپ لائن خطے میں تیل کی نقل و حمل کے لیے مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے۔

Related posts

بریکس ممالک کا مغربی ایشیا کی توانائی صورتحال پر تشویش کا اظہار

جنوبی سعودی عرب کے فوجی اڈے پر ڈرون اور میزائل حملے

بارڈر پوسٹ 250 کے قریب مسلح موٹرسائیکل سواروں کی پک اپ پر فائرنگ، جائے وقوعہ سے موٹرسائیکل برآمد