جنوبی وزیرستان لوئر: کواڈ کاپٹر حملے میں پاک فوج کا ایک سپاہی مارا گیا

وانا (پاک ٹوڈے): خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان لوئر میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ۸۸ آرمی لائٹ یونٹ کا ایک اہلکار دورانِ ڈیوٹی مارا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ کارروائی ‘جوائنٹ سی پی تیازہ’ پر پیش آئی جہاں نامعلوم سمت سے آنے والے ایک کواڈ کاپٹر کے ذریعے چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت اہلکار چیک پوسٹ پر فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھا جو حملے کی زد میں آ کر مارا گیا۔ واقعے کے بعد تاحال کسی بھی کالعدم یا عسکریت پسند تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related posts

30 اگست: جبری گمشدگیوں کے متاثرین کا عالمی دن

کھڈکوچہ میں باغ پر ڈرون حملہ، 4 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی