جنوبی وزیرستان: توئی خولہ میں مبینہ کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، 3 بچیوں سمیت 5 افراد زخمی

وانا (پاک ٹوڈے): جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خولہ میں ایک عام شہری کے گھر پر مبینہ طور پر دو کواڈ کاپٹر ڈرونز سے حملے کے نتیجے میں 3 معصوم بچیوں سمیت 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ توئی خولہ کے ایک رہائشی مکان پر پیش آیا جہاں ناگہانی حملے سے گھر میں موجود افراد نشانہ بنے۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی افراد کی مدد سے تمام زخمیوں کو وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ حملے میں استعمال ہونے والے کواڈ کاپٹر ڈرونز کس کے زیرِ استعمال تھے۔ مقامی آبادی کے مطابق خطے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں دونوں ہی کی جانب سے ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جاتی رہی ہے، جس کے باعث ماضی میں بھی عام شہریوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

مقامی انتظامیہ یا سیکیورٹی حکام کی جانب سے واقعے کی باضابطہ تصدیق یا موقف سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

Related posts

اسلام آباد: پیٹرول 225 روپے فی لیٹر مقرر کریں ورنہ حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔

واشُک: مشکیل میں عسکری تنصیبات پر حملے اور 25 اہلکاروں کی ہلاکت کا بی ایل ایف کا دعویٰ

دادو: پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں خونریز تصادم، 8 افراد جاں بحق