جنوبی وزیرستان اپر (پاک ٹوڈے): تھانہ تیارزہ کی حدود میں خیسورہ خواڑ کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سوار دو افراد پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شامیر ولد اسلم خان، قوم سلیمان خیل، اور نورزادہ ولد سلیم، قوم محسود، موٹر سائیکل پر خیسورہ خواڑ سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں شامیر جاں بحق جبکہ نورزادہ زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے، تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔