خضدار میں باغبانہ تھانے پر مسلح افراد کا قبضہ، اسلحہ اور گاڑیاں لے گئے

خضدار (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے ضلع خضدار میں باغبانہ پولیس تھانے پر مسلح افراد کے قبضے اور تھانے کو نذر آتش کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح افراد تھانے سے اسلحہ اور گاڑیاں اپنے ساتھ لے گئے، جس کے بعد تھانے کو آگ لگا کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایف اور ڈیتھ سکواڈ کے اہلکاروں نے پولیس تھانے کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی تو مسلح افراد نے مبینہ طور پر گھات لگا کر ان پر حملہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق حملے میں ڈیتھ سکواڈ کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ گاڑی میں سوار افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ایس ایچ او منیر عالم جتک کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ پیر عمر کے علاقے میں ناکہ بندی جاری ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور جانی نقصان کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

Related posts

جنوبی وزیرستان اپر میں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ، ایک جاں بحق

جماعت اسلامی کا اسلام آباد دھرنا مؤخر، اکتوبر میں دوبارہ احتجاج کا اعلان

ترکی میں طالب علم کی اسکول کے باہر فائرنگ، 11 طلبہ زخمی