کنشاسا (پاک ٹوڈے): جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 اعلیٰ فوجی افسران سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
کانگو فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فوجی عدالت کے سربراہ اور مسلح افواج کے آڈیٹر جنرل بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں فوجی وفد کے 12 ارکان اور طیارے کے عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے۔
مقامی حکام کے مطابق فوجی طیارہ شہر کِک وٹ سے دارالحکومت کنشاسا واپسی کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔