جمرود: 2 نوجوانوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف باب خیبر پر احتجاج

جمرود (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں 2 نوجوانوں کے مبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف باب خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔

زوان کوکی خیل اتحاد، خان ولی آفریدی اور سابق ایم پی اے شفیق شیر آفریدی نے ضلع خیبر کی تمام اقوام سے اپیل کی ہے کہ نوجوانوں کے مبینہ قتل کے خلاف آواز بلند کرنے اور انصاف کے مطالبے کے لیے احتجاج میں شرکت کریں۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مبینہ جعلی پولیس مقابلے کا نتیجہ ہے اور ملاگوری واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ایس ایچ او کو کس نے قتل کیا اور اس کے بعد دونوں نوجوانوں کو مبینہ طور پر پولیس نے ماورائے عدالت کیوں قتل کیا۔

مظاہرین کے مطابق لواحقین لاشیں لینے سے انکاری ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ واقعے کے اصل حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔

Related posts

وفاقی وزراء مسلسل دہشت گردی کو خیبرپختونخوا حکومت سے جوڑ رہے ہیں، شفیع جان

3 ہزار سے زائد روکی گئی گاڑیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

ملاگوری واقعہ: ڈی پی او خیبر کو پولیس ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم، 7 روز میں انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت