جمرود میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، 4 کارکن گرفتار

جمرود (پاک ٹوڈے): خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے ممکنہ فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی بابِ خیبر کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا، جس کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔

مظاہرے کی قیادت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے فوکل پرسن شمشیر آفریدی نے کی۔ احتجاجی ریلی بابِ خیبر سے شروع ہوئی اور جمرود پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، جہاں مظاہرین نے ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف نعرے بازی کی اور مجوزہ اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

جمرود پریس کلب کے سامنے احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان آمنا سامنا ہوا، جس کے بعد پولیس نے چار پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تاحال گرفتار کارکنوں کے خلاف قانونی کارروائی اور ان کی رہائی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

 

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد پاک فوج تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

گورنر فیصل کریم کنڈی کی زیرِ صدارت ایڈوائزری کونسل کا اجلاس، امن و امان اولین ترجیح

خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوریت پر شب خون ہے، مولانا فضل الرحمان