کوئٹہ (پاک ٹوڈے): جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی حکومت میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مولانا ہدایت الرحمٰن آج صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن کو صوبائی کابینہ میں محکمہ فشریز کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزارت اور محکمے کی ذمہ داریوں سے متعلق حتمی تفصیلات باضابطہ اعلان کے بعد سامنے آئیں گی۔