ہیمبرگ (پاک ٹوڈے): جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس نے 40 سالہ افغان شہری کو اپنی 34 سالہ اہلیہ کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص جمعرات کی صبح ہیمبرگ کے ایک پولیس اسٹیشن پہنچا اور اہلکاروں کو بتایا کہ اس نے اپنے اپارٹمنٹ میں اہلیہ کو قتل کردیا ہے۔
پولیس نے گھر پہنچ کر خاتون کو زخمی حالت میں برآمد کیا اور فوری طور پر اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اسے عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ہیمبرگ پولیس کے شعبہ قتل اور پراسیکیوٹرز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔