جتنے مرضی تجربے کر لیں، ملک میں موجودہ نظام نہیں چل سکتا: حافظ نعیم الرحمان

لاہور (پاک ٹوڈے): امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر متعدد تجربات کیے جا چکے ہیں، لیکن اب ثابت ہو چکا ہے کہ یہ فرسودہ نظام مزید نہیں چل سکتا۔

لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ان کی جماعت کی جدوجہد جاری ہے اور چاروں صوبوں کے عوام تک حق اور سچ کا پیغام پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ دھرنا کسی ایک فرد یا سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے 25 کروڑ عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے ہے اور وہ اپنے مطالبات کی منظوری کے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر بھاری لیوی کا بوجھ غریب عوام پر ایک ظلم ہے کیونکہ حکمران آئی ایم ایف کی غلامی میں جکڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی سیاست کو عبادت کا ذریعہ سمجھتی ہے اور عوام کی طاقت سے ملک میں حقیقی انقلاب لائے گی۔ فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی نے غریب و مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے اب تک 100 ارب روپے کی امداد غزہ پہنچائی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

Related posts

شوال میں سیکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر آئی ای ڈی دھماکا، 2 اہلکار ہلاک

پی ٹی آئی ترجمان کا کارکنان کو ہسپتال کے باہر جمع نہ ہونے کی ہدایت

جیکب آباد: بلوچ ریپبلکن گارڈز نے ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی