تونسہ شریف میں اسکول جاتی طالبہ پر فائرنگ، ملزم نے بھی خود کو گولی مار لی

تونسہ شریف (پاک ٹوڈے): ڈیرہ غازی خان کے قریب تونسہ روڈ پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اسکول جانے والی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد ملزم نے بھی خود کو گولی مار لی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع اور پولیس کے مطابق طالبہ صبح اسکول جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی۔ گولیاں لگنے سے طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جس کے بعد ملزم نے اسی اسلحے سے خود کو بھی گولی مار لی اور ہلاک ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعے کے محرکات میں یکطرفہ پسند یا رشتہ طے نہ ہونے کا تنازع سامنے آیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Related posts

مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستانی فوج کی سعودی عرب میں موجودگی کی تصدیق

پشاور کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل

پاکستان کی بہتری کے لیے سیاسی راستہ نکالا جا رہا ہے، ایاز صادق