تربت (پاک ٹوڈے): ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی اطلاعات ہیں، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔