بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 25 اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوٰی کر دیا۔

کوئٹہ (پاک ٹوڈے): کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے بلوچستان کے اضلاع زیارت اور سوراب میں سیکیورٹی فورسز پر دو الگ الگ حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ۲۵ اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان بی ایل اے جیئند بلوچ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلا واقعہ زیارت کراس کے قریب پیش آیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کے چار گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس کارروائی میں ان کے ‘فتح اسکواڈ’ نے حصہ لیا، جس کے نتیجے میں ملٹری ٹرک سمیت دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ ۱۸ اہلکار ہلاک اور ۵ زخمی ہو گئے۔ گروپ نے موقع سے اسلحہ بھی تحویل میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسرا واقعہ ضلع سوراب میں پیش آیا، جہاں بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کے مطابق اس حملے میں فورسز کی ایک گاڑی تباہ ہوئی اور ۷ اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی ذرائع یا مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس واقعے اور جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

آج بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر تین بڑے حملے ہوئے ہیں جس میں کئی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

Related posts

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط، فاٹا انضمام بھی بدترین ثابت ہوا: مولانا فضل الرحمان

شاہد آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیرِ کھیل مقرر کر دیا گیا۔

ضلع کرم میں پولیس افسر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔