تہران (پاک ٹوڈے): ایران میں امریکہ کے حالیہ بڑے پیمانے پر کیے گئے فضائی و بحری حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کی بحری فورسز کے ۶ اہلکاروں سمیت کم از کم ۱۹ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق منگل کو ملک کے جنوبی علاقوں میں امریکی فوج کی بمباری کے دوران بحریہ کے اہلکار نشانہ بنے، جبکہ خوزستان، کرمان شاہ اور لاوان جزیرے میں بھی شدید جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی اہداف پر شدید حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کارروائیوں کا اشارہ دیا ہے، جس کے جواب میں ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اسے جلد ہی ایک ایسی نئی جنگی و سفارتی حکمت عملی کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کی بنیادیں ہلا کر رکھ دے گی۔Gʻامریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں جنگ کے خدشات گہرے ہو گئے ہیں اور دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔